پنجاب میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن

پنجاب میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے بھر میں سرکاری زمینوں پر قابض مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا حکم دے دیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے کسی بھی دباؤ اور سیاسی اثر کو خاطر میں لائے بغیر سرکاری زمینیں واپسی کرانے کی ہدایت بھی دے دی گئی۔
محکمہ جنگلات نے پولیس کے ہمراہ تحصیل خانپور میں بڑی کارروائی کی ۔
جس کے باعث 90 ایکڑ اراضی واگزار کرالی اور رکھ خانپور جنگل کا 188 ایکڑ رقبہ واگزار کرانے کا ہدف دیا۔
بعدازاں قبضہ مافیا نے محکمہ جنگلات کی ٹیم پر حملہ کیا اور نقدی و موبائل فون چھین لیے۔
، سرکاری گاڑی جلانے کی بھی کوشش کی اور ٹریکٹر کی بیٹری نکال لی۔
با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں