“عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کے بارے میں علیمہ خان کا اہم بیان”

عمران خان کو بنی گالہ نظر بندی کی پیشکش”: “علیمہ خان کا انکشاف

عمران خان کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش علی امین گنڈاپور لے کر آئے تھے‘علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان کو بنی گالہ میں نظر بندی کی پیشکش آئی تھی اور علی امین گنڈا پور یہ پیشکش لے کر آئے تھے۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں ملاقات کے دن پاکستان تحریک انصاف کے بانی، سابق وزیرا عظم عمران خان سے فیملی ممبران نے ملاقات کی۔
علیمہ خان نے کہا کہ بنی گالہ میں نظر بندی کی پیشکش آئی تھی، آفر علی امین گنڈا پور لے کر آئے تھے۔
صحافی نے سوال کیا کہ کیا واقعی بنی گالہ ہاوس اریسٹ کی آفر علی امین گنڈا پور لیکر آئے تھے۔
اس پر انہوں نے جواب دیا کہ جی ہاں علی امین گنڈا پور ہی لیکر آئے تھے، ۔
میرا خیال ہے مذاکرات کرنے والے سنجیدہ نہیں۔
، بانی پی ٹی آئی نے صرف دو مطالبات سامنے رکھے ہیں۔
، بانی پی ٹی آئی دو سال سے کہہ رہے ہیں نو مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں۔
، کیا بانی پی ٹی آئی کے مطالبات قابل قبول نہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں