“بجلی کی قیمتوں میں کمی: وزیر اعظم شہباز شریف کا اہم بیان”
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر نے 2 ارب ڈالر قرض کی ادائیگی رول اوور کرنے سے آگاہ کیا۔
بجلی کی قیمتوں میں کمی کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا،۔
انسانی اسمگلنگ کے مکروہ دھندے کے خاتمے کے لیے پوری یکسوئی کے ساتھ کام کیا جارہا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اتوار کے روز رحیم یار خان میں شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات ہوئی۔
، اماراتی صدر سے ملاقات میں باہمی تعلقات کی مضبوطی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
انہوں نے مزید کہا شیخ محمد بن زید النہیان سے قرض ہدف کے متعلق سرمایہ کاری کی درخواست کی۔
جس پر شیخ زید النہیان نے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں