آئی ایم ایف معاہدہ پاکستان کی معیشت کے لیے سنگ میل: وزیر خزانہ کا خطاب
آئی ایم ایف معاہدے ‘معیشت بہتری کی جانب گامزن ، وزیر خزانہ
وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔
وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین تقریب پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج مبارکباد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔
، آئی ایم ایف معاہدے سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوئی۔
، اسٹاک مارکیٹ نے ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں۔
، ہم نے بنیادی ڈھانچےمیں اصلاحات کو متعارف کرانا ہے۔
محمداورنگزیب نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اخراجات میں کمی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
، خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں میں اصلاحات کررہے ہیں۔
، سہ ماہی بنیادوں پر معاشی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں