ایلون مسک کا سخت موقف: دہشتگردوں کو ہر ہفتے 4 کروڑ ڈالر دینا ناقابلِ قبول ہے
ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک یہ جان کر حیران رہ گئے کہ امریکا اپنے ٹیکس دہندگان کی رقم افغانستان بھیج رہا ہے۔
ایلون مسک نے ’سی بی ایس‘ کی سابق صحافی لارا لوگن کی جانب سے معاملے پر توجہ دلائے جانے پر اس حقیقت پر ’حیرت‘ کا اظہار کیانومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو اپنی کابینہ میں حکومتی کارکردگی کے نئے محکمے (ڈوج) کا سربراہ نامزد کیا ہے۔
ایلون مسک نے ریپبلکن قانون ساز کے ایک خط کو ’پوسٹ‘ کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ ’ان دہشت گردوں کو ہر ہفتے آپ کے ٹیکس کی رقم میں سے 4 کروڑ ڈالر دینے کا تصور کریں، ۔
کیونکہ یہ خالص پاگل پن ہے‘۔سینئر ریپبلکن قانون ساز کی طرف سے ٹرمپ کو لکھے گئے خط میں زور دیا گیا تھا کہ وہ افغانستان کو امریکی امداد روک دیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں