“لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ: 50 ارب ڈالر کا نقصان، 5 افراد ہلاک”

“لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہزاروں ایکڑ متاثر، 50 ارب ڈالر کا نقصان”

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 50 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان
امریکی شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے میں موجود جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاک افراد کی تعداد 5 ہوگئی۔
جبکہ آگ سے نقصانات کا تخمینہ 50 ارب ڈالر سے بھی زائد ہو چکا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے پیسفک پلیسیڈز میں لگنے والی آگ مسلسل پھیلتی جارہی ہے۔
10 ایکڑ پر لگنے والی آگ تیز ہواؤں کے باعث اب کئی ہزار ایکڑ تک پھیل چکی ہے۔
آگ سے اب تک 5 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر اور کاروباری مراکز راکھ کا ڈھیر بن گئے ہیں۔
آگ کے شعلوں نے التادینا علاقے کی مسجد التقوی کوبھی لپیٹ میں لے لیا ۔
جبکہ ہالی وڈ کی مشہور شخصیات کے اربوں روپے مالیت کے گھر بھی تباہ ہوگئے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں