اسلام آباد ہائی کورٹ نے لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی

لطیف کھوسہ کو ای سی ایل سے نام نکال کر بیرون ملک جانے کی اجازت

لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے لطیف کھوسہ کا ای سی ایل سے نام نکلوانے کی درخواست پر سماعت کی،۔
سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔سرکاری وکیل نے کہا کہ لطیف کھوسہ کا نام ای سی ایل میں ہے اور ایک مقدمہ درج ہے، ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ چالان جمع کروا دیا گیا ہے کیا؟
سرکاری وکیل نے بتایا کہ ابھی چالان جمع نہیں کروایا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی ہے، ۔
یہ 7 اے ٹی اے کیا ہے، کیا انہیں گرفتار کرنا ہے؟ ڈی ایس پی لیگل نے جواب دیا کہ گرفتار تو نہیں کرنا لیکن میں پوچھ لیتا ہوں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں