“مالی بے ضابطگیوں پر پاسکو بند کرنے کا فیصلہ: وفاقی حکومت کی نئی حکمت عملی”
وفاقی حکومت نے گندم کی امدادی قیمت کے حوالے سے چاروں صوبائی حکومتوں کے نام خط لکھ دیا۔
وزارت نیشنل فوڈ سکیورٹی کی جانب سے چاروں صوبوں کو خط جاری کیا گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ 26-2025 کی گندم کی فصل کی نئی امدادی قیمت مقرر نہیں جائے گی۔
اس کے علاوہ وفاق نے چاروں صوبوں سے آبادی کے مطابق گندم فوڈ سکیورٹی کی تجاویز مانگ لیں۔
خط کے مطابق پاکستان ایگریکلچر اسٹوریجز اینڈ سروسز کارپوریشن (پاسکو) کو ختم کرنے کی تجاویز بھی مانگ لی گئیں۔
جبکہ قومی سطح پر فوڈ سکیورٹی کے لیے تھرڈ پارٹی کمپنی فعال کرنے کی تجاویز بھی طلب کی گئیں ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں