“ملتان پولیس کرپشن کے کھیل میں ملوث: پولیس کی کارروائیاں اور شہریوں کا نقصان”
ملتان (شعیب افتخار) ملتان پولیس شہریوں کو ڈاکو اور چورو ںکے رحم و کرم پر چھوڑ کر نان کسٹم پیڈ سامان کی پکڑدھکڑکی آڑ میں جیبیں گرم کرنے میں مصروف عمل ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر متعدد تھانوں میں لاکھوں کی ڈیلیں شہر کے معروف تاجروں کے زریعے کی جارہی ہیں، باوثوق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گذشتہ چند ماہ سے ملتان پولیس کے جوان ڈاکو اور چوروں کو کھلے میدان دیکر شہر و گردنواح میں ناکے لگا کر نان کسٹم پیڈ گاڑیاں قابو کرنے میں مصروف نظر آرہی ہیں۔
شہر کے متعدد تھانے جن میں شاہ شمس، مظفر آباد، ممتاز آباد اور مخدوم رشید سرفہرست ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی ڈیلیں کی جارہی ہیں جبکہ دوسری جانب شہر میں ڈاکو و چور یومیہ پچاس سے زائد وارداتیں ڈال کر پولیس کی کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ رہے ہیں زرائع کا کہنا ہے کہ شاہ شمس پولیس چند ماہ میں ایک کروڑ سے زائد کی رقم معروف تاجروں کے زریعے نان کسٹم پیڈ سامان پکڑنے کے زمرے میں وصول کرچکی ہے جبکہ مظفر آباد پولیس کا پچاس لاکھ سے زائد کا معاوضہ لیے جانے کا انکشاف ہوا ہے اسی طرح ممتاز آباد تھانے میں تعینات نچلے درجے کے اہلکار پچیس لاکھ سے زائد کی کمائی ہضم کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے معلوم ہوا ہے کہ جنوبی ایشیاء کی سب سے بڑی غلہ منڈی میں دو دھڑے بننے کے بعد پکڑ دھکڑ کے سلسلے میں تیزی آگئی ہے پٹھان گروپ کا مال اندرون شہر سے تعلق رکھنے والے پالیس کے خاص کارندے پکڑوارہے ہیں جبکہ پٹھان گروپ بھی اپنے قریبی مہربان پولیس ملازمین کو نوازنے میں مصروف ہیں قابل غور امر یہ ہے کہ شہر کے مرکزی تھانوں میں لاکھوں کا لین دین جاری ہے اور پولیس کے اعلی افسران لاعلم کیسے ہوسکتے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں