“پی ٹی آئی نے مذاکرات پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا: فضل الرحمان کا موقف”
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ان کی جماعت کو اعتماد میں نہیں لیا۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری پر عوام کو حقائق معلوم ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری ہماری خواہش ہے، لیکن جب تک عوام کو اس کے ثمرات نہیں ملیں گے۔
، بہتری کے دعوے ثابت نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ روپے کی قدر کو مضبوط کیے بغیر عام آدمی کو ریلیف نہیں دیا جا سکتا۔
مولانا نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سیاستدانوں کو ملک کے نظام کی بہتری کے لیے ایک جگہ پر ٹھہرنا ہوگا اور اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہیے۔؎
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں