“اسرار خودی: نوجوان نسل کے لیے ایک اہم فکری تحفہ”
راولپنڈی: اسرار خودی کے ہر لفظ پر کئی کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی شاعری قرآن و سنت اور عشق مصطفیٰ پر مبنی ہے۔ نوجوان نسل کے قلوب و اذہان میں اس فکر کو منتقل کرنا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اسرار خودی کا گھیبی زبان میں ترجمہ کرنا کسی اعزاز سے کم نہیں ۔ان خیالات کا اظہار آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما ابرار الحق شاکر نے ایپسما تحصیل راولپنڈی کے زیرِ اہتمام دی ایمبلم ہائیر سیکنڈری سکول و کالج حیدری چوک میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔
تقریب میں ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان ، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری ، مرکزی ممبر تھنک ٹینک، معروف ادیب و شاعر ابرار الحق شاکر، ممبر بورڈز آف گورنرز فیڈرل تعلیمی بورڈ اور صدر ایپسما راولپنڈی ڈویژن برائے خواتین مسز سکینہ تاج ، کرنل ر مرتضی علی شاہ، کرنل ر فواد حنیف ، عامر انور، ابرار احمد ایڈووکیٹ ، آغا شھاب مقصود ، عبدالرشید اعوان، سید عادل علی شاہ ، حافظ محمد یاسین ، کامران سیف قریشی ، ڈاکٹر اعجاز ، راجہ نعمان قمر، عدنان نثار ، شاہد یوسف، عبید الرحمن ہزاروی ، راجہ وسیم سیفی ، نعیم اکبر، شیخ ندیم، راجہ آصف محمود ، حسن جاوید، مسز یاسمین، مسز عزرا، مسز شفیق، محمد ریحان ، ڈاکٹر نجف، آصف قریشی ، لبنی رشید، محمد شھباز ایڈووکیٹ ،راجہ ثناء اللہ ، قاضی ضیاء، قاضی نوید و دیگر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔
ابرار الحق شاکر نے کہا کہ علامہ اقبال کی لکھی گئی کتاب اسرار خودی فارسی زبان میں ہے۔ پاکستان میں تقریباً 10 کروڑ سے زائد لوگ پنجابی بولتے ہیں اورلوگوں کو مادری زبان میں بات زیادہ اچھی طرح سمجھ آتی۔ اسی لیے میں نے بھی اپنی مادری زبان میں اسرار خودی کا ترجمہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ابرار الحق شاکر کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازہ ہے۔ انکی تعلیمی اور ادبی خدمات کی بدولت حکومت پاکستان نے دو مرتبہ صدارتی ایوارڈ سے نوازا ۔ گھیبی زبان کی لغت اور پھر اسی زبان میں اسرار خودی کا ترجمہ کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے ۔ پروفیسر محمد ہمایوں ، ڈاکٹر احسن ، کرنل ر مرتضی علی شاہ اور محمد فرقان چوہدری ںے بھی خطاب کیا ۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں