عمران خان کو رہا کرنا عدالتوں کا کام ہے، خواجہ آصف

“خواجہ آصف کا کہنا ہے: عمران خان کو رہا کرنا عدالتوں کا کام ہے”

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملکی معاشی اعشاریے بتدریج بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔
اور جومنفی کوششیں عمران خان اور پی ٹی آئی کی طرف سے کی گئیں وہ ساری کی ساری ناکام ہوئی ہیں۔
پی ٹی آئی نےغیر ملکی ترسیلات ملک بھجوانے سے منع کرنے کا حربہ بھی استعمال کیا جسے عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پہلے سے بھی زیادہ ترسیلات بھجوا کر پی ٹی آئی کی ایک اور منفی کال کو مسترد کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر کے دورے اور سنٹر کے ایک سال مکمل ہونے پر کیک کاٹنے کی تقریب اور عملے کی بہترین کارکردگی پر انہیں شیلڈز دینے کے موقع پر خطاب میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ بزنس فیسیلی ٹیشن سنٹر آٹومیشن کی جانب سفر ہے۔
، شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی سے نظام میں شفافیت آئے گی۔
اور ان کو سرکاری دفاتر کے چکر بھی نہیں کاٹنے پڑیں گے جس سے ریسورسز کی بھی بچت ہوگی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں