“ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان انتخابات: جاوید علی ڈوگر نئے صدر منتخب”

“ملتان بار ایسوسی ایشن کے انتخابات: جاوید علی ڈوگر کی کامیابی”

ملتان، بہاولپور (نمائندہ خصوصی نمائندگان) صدارت ، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان وکلاء کے سالانہ انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان صدارت کی نشست پر جاوید علی ڈوگر 1106 ووٹ حاصل کر کے نئے صدر منتخب ہو گئے ملتان ، صدارت کی نشست پرسیده بشری نقوی 819 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہیں ملک جاوید اقبال اوجلہ نے 137 اور محمد افضل بشیر انصاری نے 314 ووٹ لئے۔ نائب صدر کی سیٹ پر خالد بلوچ 1081 ووٹ حاصل کر کے کامیاب ہوئے۔
جبکہ چو ہدری محمدنعیم نے 642 سید ندیم عباس بخاری نے 372 اور شمشاد الحق رانا نے 261 دوٹ لیے جنرل سیکریٹری کی سیٹ پر ملک عدنان احمد 1228 ووٹ لیکر کامیاب رہے ان کے قریبی حریف محمد افضل شاہد سندھو نے 915 اور رائے محمد اجمل کھرل نے 226 جبکہ ریٹائر ڈ ہونے والے امیدوار کو بھی 21 ووٹ پڑے۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر جلال آرا ہمیں کامیاب لائبریری سیکرٹری کی نشست پر رانا شاہد نسیم کامیاب ہوئے ہیں۔

دریں اثناء بہاولپور بار ایسوسی ایشن بہاولپور کے سالانہ الیکشن 2025-26 مکمل ہو گئے حتمی نتائج کے مطابق عہدہ صدارت کے لئے امیدوار ملک محمد عامر چنڑ ایڈوکیٹ نے 623 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل شیخ خورشید احمد کہو نے 477 ووٹ حاصل کئے۔ اس طرح ملک محمد عامر چنڑ 623 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے جنرل سیکریٹری کے عہدہ کے لئے امید وار مل محمد اسحاق نے 825 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امید وار حافظ نیاز احمد نے 276 ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح ملک اسحاق 825 روٹ لے کر جزل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

جو ائنٹ سیکریٹری کے عہدہ کے لئے امیدوار سہیل اختر نے 590 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار ہما عرفان نے 499 ووٹ حاصل کئے اس طرح سہیل اختر 590 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہو گئے چیر مین الیکشن بورڈ بار ایسوسی ایشن ملک خالد ڈاونچ کی طرف سے جاری کردہ رزلٹ کے مطابق باقی تمام عہدوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔

نو منتخب صدر ملک عامر چنڑ نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں تمام ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن میں ناصر جوئیہ، ملک امتیاز اعوان، نوازش علی پیر زادہ سہیل قریشی، حسین امین لودھی، ثمینہ قریشی، مرہم قیصر ، رو بینه بارون ، خواجہ غلاممرتضی ہمبر قوی اسمبلی ملک محمد اقبال چیر ، چوہدری عمر محمود، صاحبزادہ محمدصفان عباس ، فرید حامد، ذیشان امجد بھٹہ سمیت دیگر نو جوانوں کا معززین گروپ کا کا خط شکر یہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری جیت میں اہم کردار ادا کیا، میں بطور صدر بار اور بینچ کے درمیان اہم کردار ادا کرو گا اور مزید کہا میرے پینل کے نامزد جنرل سیکرٹری حافظ محمد نیاز احمد گرواں بارے نہیں بلکہ یہ میرے صدر ہیں ۔ کامیابی کے اعلان ہوتے ہی نوجوانوں کا نعرہ حیدری ، اور عامر چنڑ فلگ شگاف نعرے لگائے گئے ۔ در اثنا نو منتخب جنرل سیکرٹری ملک اسحاق اور جوائنٹ سیکرٹری سہیل اختر نے اپنی کامیابی پر وکلاء کا شکریہ ادا کیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں