حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس – اہم بات چیت 16 جنوری کو متوقع
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 15 جنوری کو طلب کرلیا۔
15 جنوری کو حکومت اور پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونے والا اجلاس تیسرا ہوگا،۔
اجلاس دن ڈیڑھ بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم 5 میں ان کیمرا ہوگا، اجلاس کی صدارت اسپیکر ایاز صادق کریں گے۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے جیلوں میں بند پارٹی رہنماؤں کی رہائی اور 9 مئی 2023، 26 نومبر 2024 پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کے 2 ادوار ہو چکے ہیں۔
یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو ہونے والی آخری ملاقات کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں۔
پی ٹی آئی کی جانب سے جیل میں عمران خان تک بغیر نگرانی والے ماحول میں رسائی کا مطالبہ بظاہر تنازع کی وجہ بنا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں