سابق وزیراعلیٰ بزدار دور میں ڈیرہ میں بھی بڑی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

“عثمان بزدار کی مالی بے ضابطگیاں: ڈیرہ غازی خان میں سرکاری فنڈز کا غلط استعمال”

ملتان ( بیٹھک مانیٹرنگ) سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے ے دور میں اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان کی بھی بڑی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی ، عثمان بنادر کے دور اقتدار میں ضلع ڈی جی خان کے سرکاری سکولوں میں غیر قانونی طور پر سرکاری فنڈز خرچ کئے گئے ۔
پنجاب اسمبلی میں جمع 2020-21 کی آڈٹ رپورٹ کی دستاویزات کے مطابق ڈی جی خان میں ڈسٹرکٹ ایجو کیشن اتھارٹی نے فرنیچر اور دیگر اشیاء کی خریداری کے لئے قانونی تقاضے پورے کئے اور باضابطہ منظوری لئے بغیر 99 ملین روپے خرچ کر دیئے۔
مذکورہ رقم کے سکولوں پر استعمال کی تصدیق بھی نہیں ہو سکی ۔ دستاویزات کے مطابق آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے مالی بے ضابطگی کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈی جی خان کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں