“احمد ظہیر کی سمگلنگ کی انکوائری: طیبہ کیانی کی سرپرستی میں مبینہ کرپشن”
ملتان (بیٹھک انوسٹیگیشن سیل) کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ائیر پورٹس لاہور طبیبہ کیانی کی سر پرستی میں بدنام زمانہ ڈپٹی کلکٹر احمد ظہیر نے مبینہ طور پر اپنے دینی میں مقیم بھائی کے ذریعے ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور جنرل پوسٹ آفس کے ذریعے سمگلنگ شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹر ائیر پورٹس احمد ظہیر جس کے خلاف ایف آئی لاہور نے جب وہ اسٹنٹ کلکٹر تعینات تھا مقدمے کا اندراج کیا تھا، نے اپنے بھائی کے ذریعے سمگلنگ شروع کر دی ہے ان کا کہنا تھا کہ احمد ظہیر کا ایک بھائی دبئی میں رہائش پذیر ہے احمد ظہیر نے ملتان تعینات ہوتے ہی اپنے بھائی کو سمگلڈ شدہ مال ملتان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور جی پی او ملتان کے ذریعے بھیجنے کی ہدایت جاری کی۔
جس کے بعد اس کے بھائی نے قیمتی موبائل فونز ممنوعہ ادویات اور مہنگے پتھر ملتان بھجوانا شروع کر دیتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے پہل یہ سامان ائیر پورٹ کے ذریعے بھیجا جا رہا تھا مگر کچھ دنوں سے نئی ترتیب بنا کر مال بھجوانے کی مقدار میںاضافہ کر دیا گیا ہے اور اب جی پی او کے ذریعے دبئی سے بھاری مقدار میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان بھیجا جانے لگ گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جی پی او کے ذریعے مال بھجوانے کا فیصلہ مختلف حساس اداروں کی جانب سے ائیر پورٹ کے ذریعے سمگلنگ کے حجم میں اضافے کی رپورٹ کے بعد لیا گیا جبکہ روزنامہ بیٹھک بھی پورے تسلسل کے ساتھ طیبہ کیانی اور احمد ظہیر کی جانب سے سمگلرز کے ساتھ مبینہ رابطوں اور سمگلنگ میں اضافے کی نشاندہی کر رہا ہے ۔
جس کی تصدیق حساس اداروں کی جانب سے بھیجی جانے والی مختلف رپورٹس سے بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملتان ائیر پورٹ کے ذریعے سمگلنگ کے لئے معاملات طئے کرنے کی ذمہ داری طیبہ کیانی کے اپنے کار خاص عدنان چانڈیہ کو سونپی ہوئی ہے جبکہ جی پی او کے لئے انسپکٹر یا سر کو لاہور تبادلہ کر کے ملتان بھیجا گیا ہے جس کا کام جی پی او کے ذریعے سمگلنگ کے معاملات دیکھنا ور سمگلرز سے رابطے میں رہنا ہے جبکہ ڈپٹی کلکٹر احمد ظہیر ان دونوںاہلکاروں کی نگرانی پر معمور ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کلکٹراحمد ظہیر کا بھائی جو حساس اداروں کے نام پر فراڈ کر کے ملک سے بھاگ گیا ہے اور آج کل دینی میں مقیم ہے نعیم میگا مال ، حسیب اینڈ شاہ زین اور ہارون موبائلز کے علاوہ سلمان بھٹہ کا مال بھی کارگو کے ذریعے بھجوا کر ان کو سہولت کاری فراہم کر رہا ہے جبکہ فیصل آباد اور لاہور کے سمگلرز کا مال بھی جی پی او ملتان کے ذریعے منگوایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ائیر پورٹ لاہور طیبہ کیانی کے خلاف متعدد انکوائریاں جاری ہو سکا ہیں مگر مبر کسٹمز آپریشنز جنید جلیل کی سر پرستی اورآشیر باد ہونے کی وجہ سے طیبہ کیانی کو پنجاب کے تمام ائیر پورٹس کا چارج اسے کلکٹر، کلکٹریٹ آف کسٹمز ائیر پورٹ لگا کر دیا گیا ہے شہری اور تجارتی حلقوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد لنگڑیال سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس سلسلے میں روزنامہ بیٹھک نے جب طیبہ کیانی، احمد ظہیر، عدنان چانڈیہ اور انسپکٹر یاسر کا موقف جانے کے لئے رابطہ کیا تو ان سے رابطہ نہ
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں