ٹل کینٹ سے کرم کے لیے 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ روانہ کر دیا گیا
کرم: اشیائے ضروریہ لے جانیوالی 25 گاڑیوں کا دوسرا قافلہ روانہ
ٹل کینٹ سے کرم کیلئے اشیائے ضروریہ لے جانے والی 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ روانہ کر دیا گیا۔
قافلے میں تاجروں کے 45 کے قریب مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹل کینٹ سے کرم کیلئے اشیائے خورد نوش لے جانے والا 25 گاڑیوں پر مشتمل دوسرا قافلہ روانہ کردیا گیا۔
جبکہ 20 سے زائد گاڑیاں چھپری چیک پوسٹ سے واپس آگئیں۔
ترجمان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا فراز مغل کے مطابق کرم کیلئے اشیائے خوردنوش کا دوسرے قافلے میں تاجروں کے 45 کے قریب مال بردار گاڑیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مال بردار گاڑیوں میں تاجروں کا آٹا، گھی، چینی اور روز مرہ زندگی کے اشیا شامل ہیں، قافلے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں