آئی سی سی کے چیمپئنز ٹرافی کے نئے پرومو نے کھلبلی مچا دی، وسیم اکرم کی اہم گفتگو
پاکستان کی میزبانی میں چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ کے آغاز سے قبل مداحوں کا جوش بڑھانے کیلئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نیا پرومو جاری کردیا ہے ۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پروموشنل ویڈیو میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دکھایا گیا ہے۔
جو ایونٹ کیلئے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اُجاگر کرتے نظر آرہے ہیں۔
میگا ایونٹ سے قبل آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اِس پرومو میں وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔
ویڈیو میں وسیم اکرم کو کہتے سُنا جاسکتا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ہی ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔
واضح رہے کہ منی ورلڈکپ کے نام سے مشہور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں