پی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو مذاکرات نہیں ہوسکتے: خواجہ آصف

پی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو مذاکرات نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع خواجہ آصف کا ردعمل

پی ٹی آئی کا یہی رویہ رہا تو مذاکرات نہیں ہوسکتے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ایسا رویہ رہا تو مذاکرات نہیں ہو سکتے۔
فریقین کا اولین فرض ہے کہ ایوان کو چلائیں، اگر وہ ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے تو مذاکرات بھی نہیں ہونے چاہئیں۔
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں ہوا،۔
اجلاس میں قومی اسمبلی کے 12 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 24 جنوری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
، قومی اسمبلی کا منگل، بدھ اور جمعرات کو ہونے والے اجلاس دن 2 بجے شروع ہو گا۔
قومی اسمبلی کے 12ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں