2024 میں 10 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کی گئی: محسن نقوی

محسن نقوی کا اعلان: 2024 میں منشیات کی ضبطی کے ریکارڈ آپریشنز

2024 میں 10 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کی، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے آگاہ کیا ہے کہ گزشتہ برس 2 ہزار سے زائد آپریشنز میں 10 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کی گئی۔
، نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لیے کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھا جائے گا۔
اسلام آباد میں اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹرز کے دورے میں محسن نقوی نے کہا کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان پر قابو پانے کے لیے فوری طور پر کثیر الجہتی اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک کے ساتھ انسداد منشیات کے ضمن میں تعاون بڑھانے کے لیے جلد کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
، کانفرنس میں خلیجی ممالک کے اینٹی نارکوٹکس فورسز کے سربراہان کو مدعو کریں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں