“بلاول بھٹو کا عزم: 2025 کو پاکستان کی ترقی اور امید کا سال بنائیں گے”
2025 کو پا ترقی اور امید کا سال بنائیں گے، بلاول بھٹو
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم سب مل کر 2025 کو پاکستان کے لیے ترقی اور امید کا سال بنائیں گے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے نئے سال کے آغاز کے موقع تمام اہل وطن اور عالمی برادری کو نئے سال کی مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والا نیا سال اتحاد، ترقی اور خوشحالی کا سال ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ سال 2025 میں داخل ہوتے ہوئے،۔
ہمیں اپنی جدوجہد کا جائزہ لینا اور کامیابیوں کا جشن منانا چاہیے۔
ہمیں آج ایک ایسے پاکستان کی تعمیر کے لیے اپنے عزم کو تازہ کرنا چاہیے جو بانی قائدین کے خوابوں کا آئینہ دار ہو۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں