چینی کی قیمتوں میں اضافہ، ماہ رمضان میں مزید بڑھنے کا خدشہ

چینی کی قیمتوں میں 18 روپے فی کلو اضافہ، رمضان میں 170 روپے فی کلو تک پہنچنے کا امکان

کرشنگ سیزن کے باوجود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، جس سے صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
، اور اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 140 سے 143 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
ذرائع کے مطابق، ماہ دسمبر میں چینی کی ایکس مل قیمت 125 روپے فی کلو تھی۔
، لیکن اب مافیا نے ماہ فروری کے لئے فیوچر ٹریڈ کی قیمت 145 روپے فی کلو مقرر کر دی ہے۔
چھوٹی دکانوں پر چینی کی قیمتیں 155 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہیں۔
ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مافیا کو کنٹرول نہیں کیا گیا تو رمضان کے دوران چینی کی قیمت 170 روپے فی کلو تک پہنچ سکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں