وزیراعظم کا سستے گھروں کیلئے کنسٹرکشن پیکیج، عوام کو ہاؤسنگ کی سہولت فراہم ہوگی
آج مہنگائی کے دور میں ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کی اپنی چھت اور اپنا گھر ہو۔ لیکن بڑھتی مہنگائی ان کے خواب کی تعبیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔
تاہم وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے کنسٹرکشن پیکیج کا اعلان کردیا۔
حافظ نعمان نے کہا کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی کیلئے وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج لانچ کرنے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کنسٹرکشن پیکیج سے ہاؤسنگ انڈسٹری ترقی کرے گی اور عوام کو سستے گھر مل سکیں گے۔
حافظ نعمان نے کہا کہ تعمیرات میں ٹیکس پر ریلیف، پراپرٹی لین دین ٹیکس پررعایت دی جائےگی، وفاق نے صوبوں کوہدایات دے دیں۔
،ایف بی آر سے بھی بات چیت جاری ہے۔ ہاؤسنگ اورکنسٹرکشن انڈسٹری کو مضبوط بنانے کےلئے بینک کنزیومر فناسنگ کرے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک، تمام بینک اور وزارت اس بات سےمتفق ہیں۔
، عام آدمی کیلئے قسط چھوٹی رکھی جائے تاکہ آمدنی اور خرچےمیں توازن آئے۔
ہمارا گرین زون ختم ہورہا ہے،زراعت تباہ ہورہی ہے، گرین زون بچانے کیلئے ہائی رائز بلڈنگزبنائی جائیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں