آگ سے بہت نقصان ہوا، حکومت عوام کے ساتھ ہے، ٹرمپ

ٹرمپ کا آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور امداد کا وعدہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آگ سے بہت نقصان ہوا،وفاقی حکومت عوام کے پیچھے کھڑی ہے۔
کیلی فورنیا میں آگ کاجائزہ لینے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خاتون اول میلانیا اورمیں لوگوں سے محبت کے اظہارکیلئے یہاں پہنچے ہیں۔
پیلے سیڈز میں میری بھی جائیداد ہے جوآگ سے زیادہ دورنہیں۔انہوں نے کہا کہ آگ سے کیلی فورنیا میں28 ہلاکتیں ہوئیں۔
، کئی لوگ لاپتہ ہیں، یہ سب سے نقصان دہ قدرتی آفت ہے، ہم نے دوبارہ تعمیرنوکرنا ہے۔
امریکی صدر گزشتہ روز ریاست کیرولائنا کا دورہ کرکے کیلی فورنیا کےعلاقے لاس اینجلس روانہ ہوئے تھے، ۔
خیال رہے کہ حلف اٹھانے کے بعد امریکی صدرکا یہ پہلا دورہ ہے۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ آگ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔
،ان کا متاثرہ علاقوں کیلئے امداد کی فراہمی کا وعدہ بھی کیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں