34 سال بعد ویسٹ انڈیز کی تاریخی فتح: پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست
ویسٹ انڈیز نے 34 سال بعد پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر ہرا دیا
ویسٹ انڈیز نے بلے بازوں کی ناقص کاکردگی کی بدولت پاکستان کو 34 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر شکست دے دی، مہمان ٹیم 1990 کے بعد پاکستان میں کوئی ٹیسٹ میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔
ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے ہرا کر 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی،۔
ویسٹ انڈیز کے 254 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم دوسری اننگز میں 133 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پہلی اننگز میں 4 وکٹیں لینے والے ویسٹ انڈین اسپنر جومل وریکین نے دوسری اننگز میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ۔
کیون سنکلیئر نے 3 جبکہ گداکیش موتی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جومل وریکین میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں