جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، 170 مسافر محفوظ

بوسان ایئر پورٹ پر ایئر بوسان کے طیارے میں آگ، مسافر محفوظ

جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر طیارے میں روانگی سے قبل آگ بھڑک اٹھی
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں واقع جمہائے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی شام ایئر بوسان کے اے 321 طیارے کے پچھلے حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔
، جس کے بعد تمام 170 مسافروں اور عملے کو ہنگامی طور پر محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
، منگل کی شام تقریباً 10:30 بجے طیارے کے پچھلے حصے میں آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
تمام مسافروں اور عملے کو ہنگامی راستوں کے ذریعے محفوظ طریقے سے نکال لیا گیا۔
، اور ابتدائی طور پر کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں تھی۔ تاہم، بعد ازاں حکام نے تصدیق کی کہ تین مسافروں کو انخلا کے دوران معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔
اطلاعات کے مطابق، آگ طیارے کے پچھلے حصے میں شروع ہوئی۔
اور بعد ازاں یہ طیارے کے اگلے حصے تک میں پھیل گئی۔
فائر بریگیڈ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ آگ کا آغاز ظاہری طور پر طیارے کے پچھلے حصے کے اندر سے ہوا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں