سبی میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

سبی میں زلزلے کے جھٹکے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شدت 4.1 ریکارڈ

بلوچستان کے علاقے سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔
کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے سبی میں دوپہر ایک بج کر 37 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی۔زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 124 کلو میٹر دور شمال مشرقی علاقہ تھا ۔
جبکہ اس کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔رپورٹ کے مطابق زلزلے سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
، تاہم کسی بھی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں