پیکا ایکٹ کیخلاف ملتان یونین آف جرنلسٹس کااحتجاجی مظاہرہ

پیکا ایکٹ کیخلاف احتجاج – ملتان میں صحافیوں کا مظاہرہ

ملتان (وقائع نگار) پی ایف یو جے کی کال پر ملتان یونین آف جرنلسٹس کے زیرِ اہتمام پیکا ایکٹ کیخلاف ملتان پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت صدر ایم یو جے رؤف مان نے کی جبکہ مظاہرے میں جنرل سیکرٹری ایم یو جے جاوید اقبال عنبر، سینئر صحافی احتشام الحق ، محمد عامر حسینی، انیلہ اشرف ، سہیل چودھری ، محبوب ملک ، عدنان قریشی ، ملک اعظم ، خالد محمود کھاکھی ،خواجہ محمد اشرف ، فاروق ثانی ، حمیدالحسن ، زاہد عنبر ، غلام رسول گرمانی ، عمران علی بلوچ ، منصور عباس ، ظفر السلام ، اظہر ہاشمی ، ہیومن رائٹس کمیشن کے رہنما فیصل تنگوانی اور لبنیٰ ندیم و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر صحافیوں کی جانب سے ابدالی روڈ بلاک کرکے پیکا آرڈیننس نامنظور ، کالا قانون نامنظور کے نعرے لگائے اور ایکٹ کا واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ایم یو جے رؤف مان نے کہا کہ متنازع پیکا ایکٹ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ فیک نیوز کی آڑ میں صحافیوں کو ٹارگٹ نہیں جاسکتا۔ متنازع کالا فوری واپس لیا جائے ورنہ بھرپور احتجاج کریں گے۔
جنرل سیکرٹری ایم یو جے جاوید اقبال عنبر نے کہا کہ پیکا ایکٹ کو یکسر مسترد کرتے ہیں، کالے قانون کے ذریعے حکومت دھونس دھاندلی نہیں چلنے دیں گے ۔ پیکا ایکٹ واپس نہ ہوا تو پی ایف یو جے کی کال پر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ ہوگا اور آئندہ سول سوسائٹی ، وکلاء اور تمام مکاتب فکر کو اس تحریک میں شامل کیا جائے گا ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں