ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری اور اسلحہ جمع کرنے کا عمل تیز
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب سے تعمیر کردہ بنکرز کی مسماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا۔
، فریقین نے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی کام شروع کردیا۔
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں متحارب فریقین کی جانب سے تعمیر کردہ بنکرز کی مسماری کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔
جس میں 10سے زائد بنکرز مسمار کردیے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق علاقے میں بنکرز کی مجموعی تعداد 200 سے زیادہ ہے۔
، فریقین نے اسلحہ جمع کروانے کے لائحہ عمل پر بھی کام شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اپرکرم اور پاراچنار کے مشران کا جرگہ کمشنر ہاؤس کوہاٹ میں گزشتہ روز منعقد ہوا تھا ۔
جس میں بنکرز کے خاتمے، اسلحہ جمع کرانے اور راستے کھولنے کا جائزہ لیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں