وزیراعظم شہباز شریف: پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط تر ہو رہے ہیں
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا ایک لازوال رشتہ ہے جو بتدریج مضبوط تر ہو رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے سال نو کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر شی جن پنگ، چین کے برادر عوام اور پاکستان میں موجود ہمارے چینی دوستوں کو نئے سال کے پرمسرت موقع پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کی نشاۃ ثانیہ 21 ویں صدی کے انتہائی اہم مواقع میں سے ایک ہے۔
پچھلی چھ دہائیوں کے دوران چین کا ترقی کا سفر چینی صدر شی جن پنگ کی دانشمندی اور دور اندیشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
چین کی کامیابی کی کہانی ہمیں تحریک اور محنت کی ترغیب دیتی ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں