“شام میں آئین کی منسوخی، احمد الشرع کو عبوری صدر مقرر کر دیا گیا”
شام کی نئی قیادت نے ملک کا آئین منسوخ کردیا اور بشار الاسد حکومت کا تختہ الٹنے والےشامی باغی گروہ حیات تحریر الشام کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کو ملک کا عبوری صدر مقرر کر دیا گیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (SANA) کے مطابق ملک کا آئین معطل کر دیا گیا ہے۔
اور احمد الشارع کو عبوری صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ملٹری آپریشن کمانڈ شام حسن عبدالغنی نے اعلان کیا کہ 2012 کا آئین منسوخ کردیا ہے۔
، شام میں ایمرجنسی پروسیجر کے تحت اپنائے گئے قوانین بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔
الشرع کو عبوری مرحلے کے لیے ایک عارضی قانون ساز کونسل بنانے کا بھی اختیار دیا گیا تھا۔
جو نئے آئین کی منظوری تک اپنا کام انجام دے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں