امریکا میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے، 18 افراد ہلاک

واشنگٹن میں مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر کی فضائی ٹکراؤ میں 18 ہلاکتیں

امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ریگن نیشنل ایئرپورٹ واشنگٹن کے قریب فضا میں ٹکراکر دریائے پوٹومیک میں گر کر تباہ ہوگئے۔
جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ’واشنگٹن پوسٹ‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دریا کے پانی سے اب تک 18 لاشیں نکال لی گئی ہیں۔
تاہم تاحال کسی زندہ شخص کو نہیں نکالا گیا۔
ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ٹیڈ کروز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ’ہم جانتے ہیں کہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
‘، تاہم انہوں نے تعداد نہیں بتائی۔ایئرلائن کے مطابق طیارہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 تھا۔
، جس میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے،۔
حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے، جو تربیتی پرواز اڑا رہے تھے۔
ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر تمام پروازوں کے ٹیک آف اور لینڈنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں