آئین سے منافی قانون برقرار نہیں رہ سکتا، سربراہ آئینی بینچ

آئین کے مطابق فیصلے: فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل پر سپریم کورٹ کی سماعت

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران سربراہ آئینی بینچ جسٹس امین الدین خان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ آئین سے منافی قانون برقرار نہیں رہ سکتا۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس (ر) جواد ایس خواجہ کے وکیل خواجہ احمد حسین عدالت کے روبرو دلائل پیش کیے۔
جسٹس مسرت ہلالی نے سوال کیا کہ آرمی پبلک اسکول پر دہشتگرد حملہ ہوا۔
،9 مئی پر احتجاج ہوا، دونوں واقعات کے سویلیئنزمیں کیافرق ہے؟
جس پر وکیل وکیل احمد حسین خواجہ نے کہا کہ آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردی کا حملہ ہوا،۔
اے پی ایس واقعہ کے بعد 21ویں ترمیم کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں