شالیمار ایکسپریس حادثہ: شاہدرہ پل پر تین بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں

شالیمار ایکسپریس حادثہ کی تحقیقات کا آغاز، شاہدرہ پل پر تین بوگیاں ڈی ٹریک

لاہور سے کراچی جانیوالی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ
لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر حادثہ پیش آیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، ۔
حادثے کی وجہ سے ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی ۔
دوسری جانب شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ پل پر پیش آنے والے حادثے کی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔
،سی سی ٹی وی ویڈیو میں ٹرین کو پُل سے گزرتے دیکھا جاسکتا ہے کہ اچانک بوگی کا ایک وہیل نیچے گرا،وہیل گرنے سے ٹرین کی بوگیاں پٹری سے نیچے اتر گئی تھیں۔ ت
رجمان ریلوے کے مطابق سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے،۔
شالیمار ایکسپریس کراچی جانے کے لیے لاہور سے صبح ساڑھے 7 بجے روانہ ہوئی تھی۔
ترجمان کے مطابق ڈی ٹریک ہونے والی تینوں کوچز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں