کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ وائرل، نکاح سعودی عرب میں ہوگا؟
کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی
پاکستان کی معروف اداکار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔
جس کے بعد ان کی شادی کی تاریخ بھی سامنے آ گئی ہے۔
کبریٰ اور گوہر کے شادی کارڈ کے مطابق یہ خوبرو جوڑی آئندہ ماہ 2 فروری بروز اتوار کو شادی کرنے جا رہی ہے۔
دوسری جانب اس شادی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبر بھی گردش کر رہی ہے کہ اس اداکار جوڑی کا نکاح سعودی عرب میں ہو گا۔
سوشل میڈیا پر اس شادی سے متعلق یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ گوہر رشید اور کبریٰ خان کے قریبی عزیز و اقارب بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے سعودی عرب جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں