اسرائیلی جیل سے 22 سال بعد آزاد ہونے والے حسین نصر کی اپنی بیٹیوں سے ملاقات

اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد حسین نصر کی 22 سال بعد اپنی بیٹیوں سے ملاقات

اسرائیلی جیل سے 22 سال بعد آزاد ہونیوالے شخص کی اپنی دو بیٹیوں سے ملاقات
گزشتہ روز یرغمالیوں کے بدلے اسرائیلی جیل سے آزاد ہونے والے فلسطینی قیدیوں میں ایک شخص ایسا بھی تھا ۔
جس نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنی 2 بیٹیوں سے ملاقات کی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز 3 اسرائیلی اور 5 تھائی یرغمالیوں کے بدلے اسرائیل نے 110 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا۔
جن میں 47 سال کے حسین نصر بھی شامل تھے جنہیں 22 سال اسرائیلی جیلوں میں گزارنے کے بعد آزاد ملی۔
رپورٹ کے مطابق حسین نصر کو سال 2023 میں اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا۔
اس وقت ان کی اہلیہ حاملہ تھیں اور حسین نصر کی گرفتاری کے بعد ان کی 2 بیٹیاں پیدا ہوئیں جو اب 21 اور 22 سال کی ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں