چیف ایڈیٹر ”بیٹھک “پر جھوٹا مقدمہ ،آمرانہ اقدامات کی یاد تازہ کی گئی”وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کواس معاملےپر نوٹس لینا چاہیے

“چیف ایڈیٹر روزنامہ بیٹھک کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر: صحافیوں کی سخت مذمت”

ملتان (وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما مہر بانو، صحافیوں اسد طور ، سہیل بھٹی ،صدیق جان عمران گبول ، امیر عباس ، طاہر ملک نے سوشل میڈیا ایکس پر ملتان میں پولیس کی جانب سے مبینہ طور ٹیکس چوری میں ملوث صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم کے ایماء چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک ملتان عبد الستار بلوچ کے خلاف پر درج ہونے والے کروڑوں کی انتہائی سختی سے مذمت کرتے ہوئے ایف آئی آر خارج کرنے کا مطالبہ کیا ۔
اس حوالے صحافت پاکستان تحریک انصاف کی خاتون مہر بانو نے کہا ملتان پولیس نے چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک کے خلاف مقدمہ درج کرکے آمرانہ اقدامات کی یاد تازہ کی ہے انھوں نے کہا سنئیر صحافی صحافی اسد طور نے کہا انھوں نے ملتان پولیس کے لئے شرم کا مقام ہے وہ صحافیوں کے خلاف مقدمات درج کرنے پر اتر آئی ہے سنئیر صحافی غریدہ فاروقی نے کہا یہ ملتان پولیس کا انوکھا کارنامہ ہے کہ صحافی کے خبر ہر صحافی کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے انھوں نے ایکس پر لکھا گیس اور ٹیکس چور صنعت کے خلاف مقدمہ درج کر لیا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور آئی جی پنجاب کو اس معاملے نوٹس لینا چاہیے کیا یہ اقدام حکومتی کاوشوں کو دھچکا نہیں ؟سنئیر صحافی بشارت علی نے کہا چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک کے خلاف ملتان پولیس کی جانب سے جھوٹی ایف آئی آر کی مذمت کرتے ہیں آئی جی پنجاب جھوٹے مقدمے کو خارج کرکے زمہ داران کے خلاف کاروائی کریں صحافی عدنان حیدر نے کہا روز نامہ بیٹھک کے چیف ایڈیٹر کی جھوٹی ایف آئی کی مذمت کرتے ہیں انھوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لیکر کاروائی کا مطالبہ کیا۔
اور ذمہ داران کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج کرنے پر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے صحافی صدیق نے مریم نواز پنجاب پولیس کو ریاست کے اندر ریاست بنانے سے روکے انھوں نے چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک نے بجلی گیس اور ٹیکس چوری کے خبر دی تو ملتان پولیس نے ان پر جھوٹی ایف آئی آر کروا دی صحافی صدیق جان نے اس کو آزادی اظہار کے خلاف رکاوٹ قرار دے کر ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ کیا انھوں نے کہا یہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب میں ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر سنئیر صحافی کی حکومت پنجاب اور آئی جی پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیا اور جھوٹے مقدمہ درج کرنے میں ملوث تمام کرداروں کو ںے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا سوشل میڈیا پر صحافی عمران ریاض نے لکھا پنجاب اب پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے سچ لکھنا اور سچ بولنا انتہائی جرم بن چکا ہے اس کی تازہ ترین مثال چیف ایڈیٹر روز نامہ بیٹھک ملتان کے خلاف گیس چور ٹیکس چور صنعت کار چوہدری ذوالفقار انجم کے ایماء پر درج ہونے والا مقدمہ ہے انھوں نے فوری طور ایف آئی آر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں