“چینی کمپنی چینگ ڈو نے پنجاب میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہر کردی”
چینی کمپنی پنجاب میں بڑی سرمایہ کاری کیلئے تیار
چینی کمپنی چینگ ڈو نے پنجاب میں 70 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری پر رضامندی ظاہرکردی ۔
جس کے تحت صوبائی حکومت کے تعاون سے ای ٹیکسی سروس سمیت متعدد منصوبوں پر کام کرے گی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چینی کمپنی کے اعلی سطح وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کرنے والوں میں چینگ ڈو جنرل کوآرڈینیٹر برائے آئی سی ٹی اور ڈپٹی سی ای او ہواوے شامل تھے۔
ملاقات میں نوازشریف آئی ٹی سٹی میں ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
نوازشریف آئی ٹی سٹی میں چینی کمپنی کمپیوٹنگ سینٹر بھی قائم کرے گی۔
حکومت پنجاب ڈیٹا اور کلاؤڈ سینٹر قائم کرنے کے لیے ا راضی اور بلڈنگ فراہم کرے گی۔
ملاقات میں پاکستان میں پہلا ای کامرس پلیٹ فارم قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں