“افغان طالبان کی نئی پابندی: خواتین کو این جی اوز میں کام کرنے سے روک دیا گیا”
طالبان کی افغان خواتین پر پابندیاں، عالمی سطح پر شدید ردعمل
طالبان نے افغان خواتین پر این جی اوز میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔
جس پر عالمی سطح پر ردعمل اور تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
طالبان کے زیر اقتدار افغانستان میں بنیادی انسانی حقوق بالخصوص خواتین کے حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
طالبان کے دور اقتدار میں ایک منظم طریقے سے خواتین کے سماجی، سیاسی اور معاشی حقوق کو پامال کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں افغان طالبان نے خواتین کو غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) میں کام کرنے سے مکمل طور پر روک دیا ہے۔
افغان طالبان نے پابندی کی وجہ اسلامی لباس کے کوڈ کی خلاف ورزی قرار دی۔
طالبان کی وزارت اقتصادیات ایجنسی کوآرڈینیٹنگ باڈی فار افغان ریلیف اینڈ ڈیولپمنٹ کو افغان خواتین کی ملازمت پر پابندی کی تعمیل کا حکم دے دیا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں