ابھی تک ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، چیئرمین پی ٹی آئ

ابھی تک ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، چیئرمین پی ٹی آئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان نے مطالبہ کیا ہے کہ اس وقت ملک میں شفاف انتخابات ہونے چاہییں۔
منگل کے روز اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کو دوٹوک کہا تھا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے، ۔
ہم آزادنہ ماحول میں مذاکرات چاہتے ہیں لیکن ابھی تک حکومت کی طرف سے اطلاع نہیں ملی۔
اور حکومت کی سنجیدگی اس سے معلوم ہوگی کہ وہ ہماری ملاقات کروائیں۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ چھوٹے کمرے میں کیمرے لگے ہوتے ہیں۔
ہماری باتیں سنی جا رہی ہوتی ہیں، حکومت کی سنجیدگی تب پتہ چلے گی جب بغیر مداخلت ملاقات ہوگی۔
، 26 نومبر کے سانحہ اور 9 مئی سانحہ کی آزادانہ جوڈیشل انکوائری کرائی جائے ۔
اور ہم چاہتے ہیں میرٹ پر بانی پی ٹی آئی اور دیگر اسیران کو رہائی ملے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں