افسران ‘ ملازمین واساتذہ تنظیموں کی استادیاں جامعہ زکریا کی معاشی بدحالی کا باعث

جامعہ زکریا کی معاشی بدحالی: اسباب اور حل

ملتان(نمائندہ خصوصی)اساتذہ، آفیسرزاورملازمین کی تنظیموں فرمائشین اوردباؤ جامعہ زکریاکومعاشی بدحالی سے نکالنے میں مستقل رکاوٹ بن گئی ہیں۔ بڑھتے معاشی خسارے کے باعث یونیورسٹی کےاوورڈرافٹ ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیاہے۔ملازمین کی تنخواہیں اور الاؤنسزکی ادائیگی بھی التوامیں جانے کاامکان ہے۔
قائداعظم یونیورسٹی اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورپہلے ہی اوورڈرافٹ ہوچکی ہیں۔یونیورسٹی کے غیرجانبدار حلقوں کے مطابق جامعہ میں تعینات ہونے والے ہر وائس چانسلر کو کروڑوں روپے کے خسارے کی بریفنگ دے کر خوفزدہ کیئے جانے کی روایت مزید مضبوط ہوچکی ہے۔موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر زبیر اقبال غوری کو بھی چارج سنبھالنے پر دی گئی بریفنگ میں 60کروڑ روپے کے معاشی خسارے کی سلامی دی گئی ہے۔یونیورسٹی حلقوں نے بتایاہے کہ اس وقت جامعہ میں اساتذہ تنظیموں کے ساتھ افسروں اور ملازمین کی تنظیموں کی طرف سے جامعہ کی بہتری اور معاشی خسارے پر قابو پانے کے لئے تجاویز نہیں دی گئیں بلکہ ہر نئے آنے والے وائس چانسلر کو کروڑوں روپے کے نقصان کی بریفنگ کے ساتھ اساتذہ کے ایک گروپ کی طرف سے کنٹرولر ،رجسٹرارسمیت انتظامی عہدوں پر تسلط جمانے کے لئے راگ الاپنے کاکام شروع کردیاجاتاہے۔
جامعہ زکریا کی جڑوں کوکھوکھلی کرنے میں ملوث اساتذہ کاایک گروپ وائس چانسلر ڈاکٹرزبیراقبال غوری کو دو عشائیے بھی دے چکاہے۔ایک تقریب میں وائس چانسلر کواپنے گروپ سے انتظامی عہدوں پر تعیناتی کے لئے تعریفوں کو پل باندھ دیئے گئے۔بتایاگیاہے ک 15سال قبل ایک وائس چانسلر نے اساتذہ کوکام زیادہ کرنے کی بات کی تو اس پر اس وقت کا اے ایس اے احتجاجی دھمکیوں پر اترآیاتھا۔یونیورسٹی میں بھاری اور پرکشش تنخواہوں کے ساتھ پروفیسرکو 150لیٹرپٹرول،مارننگ پروگرام میں پیپر سیٹنگ مارکنگ،ایم فل تھیسزالاؤنس،ملازمین افسروں کے بونس اور بوگس اوورٹائمنگ کی ادائیگیاں یونیورسٹی کی معاشی بدحالی کاباعث بنی ہیں۔
جامعہ زکریا میںہرسال دوہزار پارٹ ٹائم کورسزپڑھائے جاتے ہیں۔اساتذہ کو اوورٹائم اور الاؤنسزکم کرنے سے جامعہ کاخسارہ کم کیاجاسکتاہے۔جامعہ کے ایک سینئر استاد نے بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاہے کہ ایک استاد کاکام ہے ہی پڑھاناتو پھر تھیسزکے الگ سے الاؤنس لینے کا کیاجواز بنتاہے۔وائس چانسلرنے گزشتہ ماہ خسارہ کم کرنے کے لئے اے ایس اے ،آفیسرزاور ملازمین کی ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے الگ الگ ملاقاتوں میں تعاون مانگا تھا لیکن وہی پرانے حربے استعمال کرتے ہوئے احتجاج اور ہڑتال کے پیغامات دیئے جانے لگے ہیں۔جامعہ زکریا کے بے تحاشہ اخراجات پر کنٹرول نہ کیاگیاتو تنخواہوں کی ادائیگیاں بھی التوامیں چلی جائیں گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں