“واشنگٹن پوسٹ: بھارت کی سرپرستی میں پاکستان میں دہشتگردی کا خفیہ نیٹ ورک”
بھارت کی سرپرستی میں دہشتگردی ہو رہی ہے:امریکی میڈیا
میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ میں بھارت کا گھناؤناکرداربےنقاب ہو گیا ، عالمی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے بھارتی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو بے نقاب کر دیا۔
واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کاروائیوں کےذریعے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔
بھارتی ایجنسی را نے اجرتی قاتلوں اور افغانی ہتھیاروں کے ذریعے پاکستان میں کم از کم چھ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق گزشتہ اپریل دو نقاب پوشوں نے لاہور میں تامبا جس کا اصل نام عامر سرفراز ہے کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
یہ واقعہ بھی دوسرے ممالک کی طرح بھارتی خفیہ قتل مہم کا تسلسل ہے۔
رانے پاکستان میں کئی افراد کو نشانہ بنایا، شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستانی افراد کے قتل میں بھارت ملوث ہے،۔
2021 کے بعد بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی رانے پاکستان میں متعدد افراد کو قتل کر نے کے لیے ایک خفیہ مہم چلائی جس میں میں کئی پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں