“پاکستان کرکٹر صائم ایوب کی لندن روانگی، علاج کے لیے انگلینڈ جائیں گے”
قومی کرکٹر صائم ایوب علاج کیلئے لندن روانہ، اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود بھی ہمراہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر صائم ایوب کے علاج کے لیےجنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوگئے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کی ہدایت پر صائم ایوب اور اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کیپ ٹاؤن سے لندن روانہ ہوئے۔
جہاں انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز کل صائم ایوب کا چیک اپ کریں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ صائم ایوب پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں، ان کے لیے جو بھی ہوسکا وہ کریں گے۔
دو روز قبل چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈاکٹرز سے مشاورت کے بعد قومی ٹیم کے زخمی بلے باز صائم ایوب کو علاج کے لیے فوری طور پر لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں