صائم ایوب اب بہتر ہیں اور پلاسٹر بھی اتر گیا : محسن نقوی

صائم ایوب کی صحت میں بہتری، محسن نقوی نے کرکٹ ٹیم کے فائنل کا بھی اعلان کیا

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورد محسن نقوی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہاہے کہ صائم ایوب کی طبیعت اب بہتر ہے اور ان کا پلاسٹر بھی اتر گیاہے۔
، ٹیم فائنل ہو گئی ہے ، آج اعلان ہو جائے گا ۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہناتھا کہ صائم اوران کے ڈاکٹرز کے ساتھ رابطہ ہے۔
، صائم کو ٹھیک ہونے میں 3سے 4 ہفتےکم از کم لگیں گے، امید ہے جلد صائم ٹیم میں واپس آئےگا۔
انہوں نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف مہمان خصوصی ہوں گے۔
، 11 فروری کو صدر پاکستان آصف زرداری کراچی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔
، 16 فروری کو آئی سی سی کے ساتھ مل کر چیمپئنز ٹرافی کی تقریب کا اہتمام کیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں