ملتان میں تقریب میں مریم نواز کا خطاب: طلبہ کو صفر شرح سود پر قرض کی سہولت
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے جو کہے ملک کو آگ لگا دو اس کے بہکاوے میں نہ آنا، کسی کا ایندھن نہ بننا اور کبھی بھی ملک کے خلاف جانا نہیں جانا۔
پنجاب کے شہر ملتان میں بہاالدین ذکریا یونیورسٹی میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چاہتی ہوں طلبا کو اے آئی، روبوٹک، سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم دی جائے۔
ہونہار اسکالرشپس لینے والے تمام طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دیتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر آپ کچھ جو کچھ کرسکتے ہیں۔
ان بچوں کے لیے وہ کرتے رہیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اور آپ کی بہت مشکور ہیں۔
طلبا کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے ادراک ہے کہ والدین نے کس مشکل سے گذر کر آپ سب کو یہاں پہنچایا ہے۔
، آج میں بطور وزیراعلیٰ کے بات نہیں کررہی بلکہ وزیراعلیٰ ہونے کے ساتھ ساتھ آپ سب کی ماں کے طور پر آپ سے بات کررہی ہوں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں