مائیکروسافٹ کا انڈیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
مائیکروسافٹ نے انڈیا میں مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکروسافٹ کے انڈین نژاد سی ای او ستیا نادیلا نے منگل کو کہا کہ کمپنی اگلے دو برس میں انڈیا میں یہ سرمایہ کاری کرے گی۔
حالیہ چند برسوں میں دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل ملک انڈیا مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے حوالے کافی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔
اور بڑی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیاں اس ملک میں نئے صارفین تک پہنچنے کے لیے تگ و دو کر رہی ہیں۔
حالیہ چند ماہ کے دوران فیس بک کی پیرنٹ کمپنی ’میٹا‘ کے اے آئی کے چیف سائنٹسٹ یان لیکون کے علاوہ کمپیوٹر تیار کرنے والی کمپنی ’نویڈیا‘ کے سربراہ جینسن ہوانگ نے بھی انڈیا کا دورہ کیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں