ڈائلسز کے دوران غفلت: نشتر ہسپتال ایڈز کیس میں پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی
ملتان(نمائندہ خصوصی)نشتر ہسپتال میں ڈائلسز کے دوران غفلت کی وجہ مریضوں میں ایڈز منتقل کرنےکے واقعہ میں وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی سمیت ڈاکٹرز اور سٹاف کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کردی گئی ہے۔وزیراعلی’پنجاب کی ہدایت پر پیڈا ایکٹ کے تحت بنائی گئی جوائنٹ انکوائری کمیٹی کے سربراہ چئیرمین پی ٹی اے ڈاکٹراحمد جاوید قاضی ہیں۔سپیشل سیکریٹری ساوتھ پنجاب امان اللہ جوائنٹ کمیٹی کے ممبر ہونگے ۔
وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹر مہناز خاکوانی،شعبہ نیفرالوجی کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس،ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افیسر ڈاکٹر محمد کاظم،ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر پونم خالد ،اسسٹنٹ پروفیسرملیحہ جوہرزیدی،ایم ایس ڈاکٹر عالمگیرملک اور ہیڈ نرس ناہید پروین ڈیوٹی سے مسلسل غفلت کرنے پر پیڈس ایکٹ کی انکوائری کاسامنا کریں گے۔وزیراعلی’پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پربننے والی کمیٹی کے نوٹفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ ایڈمن انکوائری کمیٹی میں ڈیپارٹمنٹل نمائندگی کریں گی۔
سیکریٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن عظمت محمود کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق انکوائری کمیٹی 14روز میں رپورٹ مکمل کرنے کی پابند ہوگی۔نوٹیفکیشن میں بتاگیا ہے کہ وائس چانسلر مہناز خاکوانی نے یونیورسٹی اور ہسپتال کے معاملات میں نااہلی برتی ہے اور وہ نااہل واقع ہوئی ہیں۔وہ بروقت مناسب فیصلہ کرنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہیں۔نوٹفکیشن کے مطابق شعبہ نیفرالوجی کے ہیڈ ڈاکٹر غلام عباس کی طرف سے ایس ای پیز پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ڈائلسز کے دوران مریضوں میں ایچ ائی وی وائرس منتقل ہوا ہے۔ڈاکٹر کاظم کی تعیناتی بھی غیرقانونی قرار دی گئی ہے۔ڈاکٹر تجربہ اور تعلیم کی شرائط پوری نہ کرنے کے باوجود اس وارڈ میں متعین ہوئے ہیں۔
’
اس کے خلاف انکوائری ہوگی۔ڈاکٹر پونم خالد ڈیوٹی سے مسلسل غائب رہتی رہی ہیں۔اور لوئرسٹاف نے ڈائلسز کاکام کیا جس کی وجہ سے مریضوں میں ایڈز منتقل ہوا ہے۔ ایڈز کا پہلی نشاندہی ہونے کے باوجو اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ملیحہ جوہر زیدی نے بروقت رپورٹ نہ کیا اور اسی مشین سے مریضوں کے ڈائلسز کئے جاتے رہے۔ہیڈ نرس ناہید پروین نے مریض میں ایڈز کا انکشاف ہونے کے باوجود استعمال شدہ کٹس کو دوبارہ استعمال کیا اور دودرجن سے زائد مریض ایڈز زدہ ہوئے۔
پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری میں شامل وائس چانسلر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے پی ایم اے اور ینگ ڈاکٹرز کو اپنے خلاف ہونے والی انکوائری سے بچانے کے لئے احتجاج اور مظاہروں پر لگادیاہے۔نشتر ہسپتال میں مریضوں کو موت کے منہ میں دھیلکنے اور لواحقین کو نوچنے میں ملوث مسعود ہراج کو دھکمیوں کے لئے کھلا چھوڑا ہوا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں