مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ

مریم نواز کا رمضان پیکج: لاکھوں خاندانوں کو فائدہ پہنچانے کی نئی حکمت عملی

مریم نواز کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکج دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نگہبان رمضان پیکج کے حوالے سے مختلف تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا جب کہ وزیر اعلیٰ نے پیکیج میں شفافیت کے لیے ضروری اقدامات کا حکم دیا۔مریم نواز نے کہا کہ نگہبان رمضان پیکیج کے لیے شہریوں کی رجسٹریشن کی جائے اور اس عمل کو 15 فروری تک مکمل کیا جائے۔مریم نوازشریف نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگہبان رمضان پیکج نادار لوگوں کا حق اور حکومت کا فرض ہے، عوام کو عزت و احترام کے ساتھ ان کا حق ملنا چاہیے، نگہبان رمضان پیکج کے لیے عوام کا لائنوں میں لگنا قطعاً پسند نہیں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں