“وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف: لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں”
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بطور وزیر اعلیٰ ایک بھی تقرری سفارش پر نہیں کی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں ہونہار اسکالر شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اپنے بچوں پر بے حد فخر ہے۔
آپ سب کو مبارک ہو، مجھے آج بہت خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ پاکستان کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکالر شپ پروگرام ہے۔
، ہونہار بیٹے اور بیٹیوں کو دیکھ کر بہت خوش ہوں، گارڈ آف آنر طلبہ کی قابلیت اور محنت کا اعتراف ہے۔
، رانا سکندر اور انکی پوری ٹیم کو دل کی گہرائی سے شاباش دیتی ہوں۔
، آج یہاں تمام ٹاپر لڑکیاں ہیں، لڑکیاں کسی میدان میں پیچھے نہیں، یہ تمام بیٹیاں ہمارا فخر ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں