پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ :طالبہ کے نمبر اوور رائٹنگ کے ذریعے کم کئے جانیکا انکشاف

جامعہ زکریا میں پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ کی بے ضابطگیاں: طالبہ کا داخلہ روکنے کی کوشش

ملتان ( خصوصی رپورٹر) جامعہ زکریا کے شعبہ آئی ۔آر میں پی ایچ ڈی انٹری ٹیسٹ کے فائنل رزلٹ میں طالبہ کے نمبر اوور رائٹنگ کے زریعے کم کئے جانے کا انکشاف ،مرکزی کردار مبینہ طور پر ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر طاہر اشرف نکلا ،متاثرہ طالبہ نے چانسلر اور صوبائی خاتون محتسب کو درخواست دینے کا عندیہ دے دیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جامعہ زکریا کے شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن ( آئی آر ) کی ایم فل کی سابق طالبہ فاطمہ جمیل نامی طالبہ نے پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے کیلئے انٹری ٹیسٹ دیا ۔
جس میں ایمرسن یونیورسٹی سے آئی ہوئی بیرونی ممتحن قراۃ العین نے انھیں 60 نمبر دیئے جس کے فائنل جائزہ میں ایچ او ڈی طاہر اشرف نے اعتراض لگاتے ہوئے انھیں کم کرنے کا کہا لیکن بیرونی ممتحن نے ان کے احکامات ماننے سے صاف انکار کردیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ او ڈی کو اس بات کا رنج تھا کہ مذکورہ طالبہ نے ریسرچ ورک میں طاہر اشرف کی بجائے ڈاکٹر فاروق کو شا مل کیا تھا جس پر وہ مذکورہ طالبہ کا پی ایچ ڈی میں داخلہ روکنا چاہتے تھے ۔
جس پرفائنل رزلٹ شیٹ میں مذکورہ طالبہ کے 60 نمبروں کو اوررائٹنگ کے زریعے کم کرکے 50 کردیا گیا جس کے نتیجہ میں کوالفائنگ 60 مارکس نہ ہونے پر مذکورہ طالبہ پی ایچ ڈی میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئی ۔بیٹھک کو موصول رزلٹ شیٹ میں اوررائٹنگ واضع طور پر نمایاں دیکھی جاسکتی ہے ۔
مذکورہ سنگین بے ظابطگی پر متاثرہ طالبہ جو ملتان کے معروف قانونی خاندان سے تعلق رکھتی ہے نے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ طاہر اشرف کے خلاف وائس چانسلر ،چانسلر اور صوبائی خاتون محتسب کو درخواست دینے کا عندیہ دے دیا ہے ۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں